
اسلام آباد : یوم تشکر کے موقع پر پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا،تقریب سے خطاب میں ڈی جی پی این سی اے محمد ایوب جمالی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں
آغاز پر مہمانوں کی جانب سے کہا گیا کہ صد شکر کہ اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر حق کو باطل پر غالب کردیا یہ محض عسکری کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے جس پر ہم سب رب کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہیں۔
تقریب میں ملک کے نامور فنکاروں نے ملی نغمے گا کر مسلح افواج کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا تقریب میں آسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی حال میں موجود شرکاء پاکستان اور افواج پاکستان کے حلق میں زبردست نعرہ بازی بھی کرتے رہے

تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت فرح ناز تھی تقریب میں آپریشن بنیانُ المرصوص کی تاریخی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے عوام ہر لمحہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.