
میرے محبوب وطن تجھ پہ اگر جاں ہو نثار، میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہ تن”: پاکستانی سفیر
نیویارک : یومِ تشکر کے موقع پر پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی.
پرچم کشائی کی تقریب سے امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
یومِ تشکر کے موقع پر جہاں ہم خداوند کریم کے سامنے سربسجود ہیں وہاں ہم اپنی مسلح افواج کے شکر گزار ہیں جو ہماری آزادی کے ضامن ہیں. ہم ان معصومین، خواتین اور بچوں ، کا شکر ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری سالمیت کی بقا کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا.
ایمبیسیڈرضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جارحیت نے ہماری قومیت کو از سرِ نو زندہ کیا ہے. ہم نے کامل ایمان ، یقین اور ثابت قدمی کے ساتھ جارحیت کا مقابلہ کیا.
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر نے دیکھا کہ پاکستانی قوم نے من الحیث القوم اپنے عہد آزادی کی تجدید کی.
ہم نے ثابت کیا کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کی نظریاتی ، جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے خون کا آخری قطر ہ تک بہانے کے لئے تیار ہے.
یوم تشکر ایمان، اتحاد اور تنظیم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے لئے تجدید عہد کا موقع ہے
آئیں آج اس امر کا اعادہ کریں کہ ہم ا پنے شخصی ، نظریاتی، سیاسی اور دیگر اختلافات سے بالاتر ہو کرنہ صرف اپنی آزادی کی حفاظت کریں گے.
قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان دنیا کا محور ہوگا۔ اس منزل کے حصول کے لئے بنیان مرصوص کے جذبے کو معاشی ترقی اور اقتصادی اہداف تک بڑھانے کی ضرورت ہے
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.