
اسلام آباد، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا اور آپریشن بنیانٌ مرصوص کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں اور شہریوں کی عیادت کی۔
نیول چیف نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی غیر متزلزل بہادری، انتھک حوصلے، غیر معمولی جرأت اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اور مسلح افواج متحد اور پرعزم ہیں، اور آئندہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور عزم اور پوری شدت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.