Thursday, June 19, 2025

بچوں کے دودھ پر ٹیکس میں کمی کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں، رانا تنویر

اسلام آباد: – وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین سے نیسلے کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نیسلے کے وفد نے انڈسٹری کو درپیش مختلف مسائل پر روشنی ڈالی، جن میں بالخصوص بچوں کے خشک دودھ (انفنٹ ملک پاوڈر) پر عائد ٹیکسز کا معاملہ زیر بحث آیا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ بچوں کے دودھ پر عائد ٹیکسز کو کم سے کم کیا جائے تاکہ ہر شہری کو اس بنیادی ضرورت تک باآسانی رسائی مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے دودھ کا تعلق نوزائیدہ اور کمسن بچوں کی نشوونما سے ہے، لہٰذا اس پر یا تو کوئی ٹیکس نہیں ہونا چاہیے یا بہت معمولی ٹیکس عائد ہونا چاہیے۔ رانا تنویر حسین نے وفد کو بتایا کہ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے اور جلد ہی خوش آئند پیش رفت متوقع ہے۔

رانا تنویر حسین نے اس موقع پر دیگر ممالک کی مثالیں بھی پیش کیں، جہاں بچوں کے دودھ پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ اور آئرلینڈ میں انفنٹ ملک پاوڈر پر کوئی ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) نہیں ہے۔ اسی طرح آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی بچوں کے خشک دودھ کو بنیادی غذائی ضرورت تسلیم کرتے ہوئے اسے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ان ممالک کی پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی ایسی حکمت عملی اپنانا ضروری ہے تاکہ ہر خاندان کو اپنے بچوں کے لیے معیاری دودھ تک باآسانی رسائی مل سکے۔

وفاقی وزیر نے نیسلے کے وفد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنی مصنوعات میں پاکستان کے مقامی پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنائیں تاکہ دیہی علاقوں کے کسانوں کو معاشی فائدہ پہنچے اور ملکی زرعی پیداوار کو فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے دیہی خاندان بچوں کے دودھ کی پیداوار اور فروخت پر انحصار کرتے ہیں، لہٰذا حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی کہ ان کی معاشی حالت میں بہتری آئے۔

رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اس اہم مسئلے کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے گی، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا۔ اس مشاورتی عمل کے ذریعے بچوں کے دودھ پر ٹیکسز میں کمی کے حوالے سے قابل عمل تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

KSrelief wraps up eye camps in Pakistan under Noor Saudi Initiative

Islamabad: The King Salman Humanitarian Aid and Relief Centre...

Pak, Uzbekistan to boost maritime, blue economy via joint group

Islamabad –: Pakistan and Uzbekistan have agreed to form...

Privatisation Commission Board Approves Key Steps for Strategic Transactions

Islamabad : The 235th meeting of the Privatisation Commission...

Pakistan Russia Energy Ministers Advance the Energy ties

Minister Ali Pervaiz invites Russian Company to invest in...

CDWP approves 10 different development projects

Islamabad :   The Central Development Working Party (CDWP), in...

Vietnam, Pakistan Parliamentary Group holds key role in Pakistan’s ASEAN policy

Ambassador of Vietnam Meets with Parliamentary Secretary to Boost...

President visits POF for further enhancing country’s defence capabilities

Wah Cantt : President Asif Ali Zardari, visited Pakistan...

Related Articles

Popular Categories