
ماسکو: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے اہم دورۂ روس کے دوران ماسکو میں گمنام سپاہیوں کی یادگار پر حاضری دی اور گلدستہ رکھ کر دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
یوسف رضا گیلانی نے ان سپاہیوں کی قربانیوں کو سراہا جنہوں نے روس کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے روایت کے مطابق چند لمحوں کی خاموشی اختیار کر کے شہداء کی یاد میں احترام کا اظہار بھی کیا۔
چیئرمین سینیٹ کے اس عمل کو روسی عوام کی جانب سے نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی گہرائی کا مظہر ہے۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.