Thursday, June 19, 2025

پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کی گئی تو ہمارا رد عمل فیصلہ کن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سینئر افسران ڈپٹی چیف آف ایئر آپریشنز وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کے ہمراہ آئی ایس پی آر میں قومی وبین الاقوامی میڈیا کو بریفنگ دے دیتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج کے شروع کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص میں فتح پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں، پاکستان نے نہیں ،بھارت نے جنگ بندی کی خواہش کی، پاکستانی افواج کے پاس ایسی کئی جدید جنگیں صلاحیتیں موجود ہیں، جن میں کچھ کا استعمال محدود سطح پر کیا گیا، کئی صلاحیتیں آئندہ کے لیے محفوظ رکھی گئی ہیں، کسی کو بھی کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ جب کبھی ہماری خود مختاری یا سرحدوں کی خلاف ورزی کی گئی تو ہمارا رد عمل جامع اور فیصلہ کن ہوگا، اس تنازع نے ایک بار پھر سے مسئلہ کشمیر کو فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے جو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،

مسلح افواج نے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے بھارت کے 26 اہم ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، دشمن جتنا موت سے ڈرتے ہیں اس سے زیادہ ہمارے جوان شہادت سے محبت رکھتے ہیں، پاک فضائیہ نے بوجھ اور آدم پورہ کے ، کے ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم ، اڑی میں فیلڈ سپلائی ڈیپو، پونجھ میں ریڈار سسٹم جیسے لاجسٹک اور سپورٹ مراکز کو بھی نشانہ بنایا ، کے جی ٹاپ، نشہرہ میں موجود 10 بریگیڈ اور 80 بریگیڈ کی کمانڈ تنصیبات کو بھی تباہ کیا گیا، یہ وہ تنصیاب ہیں جہاں سے بلااشتعال فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، ہماری تحویل میں کوئی بھی بھارتی پائلٹ نہیں ہے،یہ فیک نیوز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سمندر میں ہونے والی تمام سرگرمیوں پر پوری طرح نگاہ رکھے ہوئے تھے، ہم بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرانت پر بھی مسلسل نگاہ رکھے ہوئے تھے اور پاک فضائیہ کے ساتھ مستقل رابطے میں تھے۔انہوں نے کہا کہ سمندر کے ساتھ ساتھ ہم فضا میں بھی بھارتی سرگرمیوں پر پوری نگاہ رکھے ہوئے تھے، ہم اپنے ساحل اور اپنی بندرگاہوں کی حفاظت کے لیے بھی پوری طرح مستعد تھے اور پاک نیوی نے سمندر ی تجارت کو یقینی بنایا، ہماری بندرگاہیں اس تمام صورتحال میں کھلی اور فعال رہیں۔

ڈپٹی چیف آف ایئر آپریشنز وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد نے آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے آنے والے تمام ڈرونز اور ایس یو ویز کی پہلے ہی نشاندہی کرلی گئی تھی اور انہیں ناکارہ بنایا گیا یا تباہ کردیا گیا ،پاک فضائیہ نے اہم بھارتی تنصیبات تباہ کیں اور جارحیت پر حملہ آور طیارے مار گرائے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کو بھارت پر0-6 سے کامیابی ملی، بھارت نے براہموس میزائلوں سے بھی حملہ کیا مگر ہم نے تکنیکی طور پر انہیں ناکارہ بنایا اور اپنے اہداف سے ان کا رخ تبدیل ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے میزائلوں کے ذریعے نہ صرف افغانستان بلکہ اپنے ہی علاقے امرتسر کو بھی نشانہ بنایا۔ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا کہ ہم فضا میں رافیل طیاروں کو خاص اہمیت دے رہے تھے اور اس کے بعد زمین پر ایس 400 سسٹم پر ہماری خاص توجہ تھی اور اس سسٹم کو آدم پور میں احتیاط سے نشانہ بنایا گیا۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

Kaspersky eSIM store empowers global travelers with easy internet access worldwide

Islamabad : Kaspersky eSIM Store is a new connectivity...

COMSTECH fosters scholarships and academic ties with Bangladesh, Amb Iqbal

OIC-COMSTECH Special Vice Chancellors’ Forum for Bangladesh was organized...

KSrelief wraps up eye camps in Pakistan under Noor Saudi Initiative

Islamabad: The King Salman Humanitarian Aid and Relief Centre...

Pak, Uzbekistan to boost maritime, blue economy via joint group

Islamabad –: Pakistan and Uzbekistan have agreed to form...

Privatisation Commission Board Approves Key Steps for Strategic Transactions

Islamabad : The 235th meeting of the Privatisation Commission...

Pakistan Russia Energy Ministers Advance the Energy ties

Minister Ali Pervaiz invites Russian Company to invest in...

CDWP approves 10 different development projects

Islamabad :   The Central Development Working Party (CDWP), in...

Related Articles

Popular Categories