Saturday, October 4, 2025

بزنس کمیونٹی کا افواج پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان

گورنر سندھ کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ،

اسلام آباد: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایف پی سی سی آئی (فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری) کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کیا۔ اس موقع پر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی تمام چیمبرز کی نمائندہ تنظیم ہے اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ہے اور موجودہ آپریشن کا نام “بنیان مرصوص” ملک کے سپہ سالار نے رکھا ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ابھی صرف پاکستان نے بھارت کو ٹریلر دکھایا ہے اور وہ آرمی چیف، ائیر چیف اور نیول چیف کی بہترین حکمت عملی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی جسمانی اور مالی سمیت ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی اور اوورسیز بزنس کمیونٹی نے بھی بھارت کو جواب دینا ہے۔ انہوں نے عاطف اکرام شیخ کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ بھارت اس وقت جارحیت کر رہا ہے اور پاکستان نے اس کا بھرپور جواب دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت کئی سالوں سے افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کر رہا تھا لیکن بھارت جانتا ہے کہ ہماری افواج باصلاحیت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا کیونکہ وہ ہماری بہادر افواج کا سامنا نہیں کر سکتا تھا، لیکن اس کے باوجود افواج پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیا ہے۔

کامران ٹیسوری نے بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ بزنس کمیونٹی کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ آگے آئے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج ہماری افواج صرف 11 ارب ڈالر کے بجٹ کے ساتھ لڑ رہی ہے جبکہ بھارت کا دفاعی بجٹ 80 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کار اور تاجر پاکستان کو قرضوں سے نکال سکتے ہیں اور وہ آرمی چیف سے مل کر انہیں معاشی بہتری کی تجاویز بھی دیں گے۔

گورنر سندھ نے یاد دلایا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی تھی لیکن بھارت نے اس کے جواب میں میزائل حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے 9 مئی کے واقعے کو بنیاد بنا کر حملہ کیا لیکن آج تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور وہ استحکام پاکستان ہے۔ انہوں نے تاریخی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے پاس یا تو بہادر شاہ ظفر کا راستہ ہے یا ٹیپو سلطان کا اور ہمیں اپنے غیر ملکی اثاثے فروخت کرکے اپنے مالی ذخائر میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے آج بھارت کو واضح پیغام دے دیا ہے اور آئی ایم ایف کے چنگل سے آزادی کے لیے معاشی تجاویز ضروری ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ صرف افواج پاکستان کی لڑائی نہیں بلکہ پاکستان کی لڑائی ہے۔ انہوں نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اگر وہ پیار سے بات کرے گا تو پیار ملے گا لیکن اگر آنکھیں دکھائے گا تو آنکھیں نکال دی جائیں گی۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پہلے تو ہم نے چائے پلائی تھی اب کراچی والے ہونے کے ناطے پان بھی کھلائیں گے۔

گورنر سندھ نے پاکستانی میڈیا کو درست رپورٹنگ پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انڈین میڈیا نے جعلی خبروں کے ذریعے پوری دنیا میں اپنا مذاق بنوایا جبکہ پاکستانی میڈیا نے حقیقت دکھائی اور بھارتی میڈیا بالی ووڈ فلم دکھا رہا تھا۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

URAAN Pakistan a strategic initiative by Planning Commission built on 5Es

PIDE Sparks Dialogue on Growth Beyond IMF Limits Islamabad –...

National Summit for Malaria Elimination in early 2026, Dr. Mukhtar

Pakistan reveals key findings from first G6PD pilot to...

PHA to make parks, green belts in the city

Decoration of beautiful flowers, plants and horticulture work in...

Road to peace may be bumpy, yet not closed, Book Author

ISSI Launches Amb Aizaz Chaudhry’s Book “Pakistan-India Relations: Fractured...

SECP session to deliberate on effective regulatory framework

Karachi – The Securities and Exchange Commission of Pakistan...

Pak-KSA share a growing partnership and digital progress, Shaza

Federal Minister for Information Technology & Telecommunication visits GO...

NA Speaker assumes responsibilities as Acting President of Pakistan

Islamabad, Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq has assumed...

Ayaz Sadiq warmly welcomes Successful negotiations between GovT and AJK

Islamabad :Acting President of Pakistan Sardar Ayaz Sadiq has...

Restoring peace AJK is a positive step, PM

Islamabad : Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has appreciated...

AJK people freely enjoy their civil, political rights, FO

Islamabad : The people of Azad Jammu and Kashmir...

Related Articles

Popular Categories