Friday, May 23, 2025

پاکستان کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، سیدال خان

قائمقام چیئرمین سینیٹ سے قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں، دانشوروں، وکلا، طلبہ، پارلیمنٹرینز کی اہم ملاقات

اسلام آباد: قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مختلف قبائلی عمائدین، سیاسی رہنماؤں، سینیٹرز،، دانشوروں، وکلا، طلبہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان، کاروباری حضرات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطے کی مجموعی صورتحال، پاکستان-بھارت تعلقات، قومی سلامتی، ترقی، بجٹ اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قائمقام چیئرمین سینیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، اور کسی بھی جارحیت یا مداخلت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ رات بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی گئی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج ہمہ وقت مستعد ہیں، اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔ انہوں نے مسلح افواج کو ان کی بہادری، قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے زور دیا کہ موجودہ حکومت اور تمام سیاسی و ریاستی ادارے پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور امن کے قیام کے لیے یک زبان اور متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیز فائر کی کوششیں خوش آئند ہیں، اور اُمید ظاہر کی کہ ان سے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔

ملک کی ترقی، خوشحالی اور سیاسی و اقتصادی استحکام کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت تمام شعبوں کی بہتری کے لیے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ بجٹ 2025-26 کی تیاریوں کے سلسلے میں انہوں نے سینیٹرز سے خصوصی ملاقات کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ آئندہ بجٹ عوام دوست، نوجوان دوست، اور قومی ترقی کو مدِنظر رکھتے ہوئے مرتب کیا جا رہا ہے۔ بجٹ میں نوجوانوں کے لیے روزگار، تعلیم اور کاروباری مواقع، طلبہ کے لیے سہولتیں، وکلا اور سول سوسائٹی کے لیے خصوصی اقدامات، اور عام شہریوں کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے جامع منصوبے شامل ہوں گے۔ملاقات ایک مثبت، بامقصد اور قومی ہم آہنگی سے بھرپور ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے قائمقام چیئرمین سینیٹ کی قومی سوچ، مدبرانہ قیادت اور افواجِ پاکستان سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کو سراہا۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

President Zardari Okays Peca amendment law despite journalists’ calls to resist

President Asif Ali Zardari gave his approval to the...

Senate Chairman envisions strong, multi-dimensional ties with Africa

Islamabad : On the distinguished occasion of Pakistan-Africa Friendship...

Pak-Türkiye to boost ties through energy and mineral cooperation

Islamabad : Federal Minister for Petroleum Ali Pervaiz Malik,...

Govt to increase taxes on sugary drinks instead of fuels, Speakers

Islamabad: — Pakistan National Heart Association (PANAH) hosted a...

Polish Ambassador condemns terrorist attack on school bus in Khuzdar

Embassy of the Republic of Poland in Islamabad hosted...

Ministry renews call for international protection of Palestinians

Statement of Condemnation by the Ministry of Foreign Affairs...

President and PM present Field Marshal baton to COAS

Islamabad : President Asif Ali Zardari and Prime Minister...

Committee’s full support for the Armed Forces, Syed Mustafa

Islamabad : The 9th meeting of the Standing Committee...

World Bank applauds Pakistan’s economic stability

Islamabad: Federal Minister for Power, Sardar Awais Ahmad Khan...

Related Articles

Popular Categories