Friday, May 23, 2025

پاکستان کی امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، رانا تنویر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران واضح الفاظ میں بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت اپنی جارحانہ حرکتوں سے باز نہ آیا تو پاکستان وہ جواب دے گا کہ پوری دنیا دیکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن اس امن پسندی کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارتی ڈرون کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں۔ الحمدللہ، اس واقعے سے پاکستان کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بلکہ عوام اس صورتحال کو حوصلے اور عزم کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کی سرحدوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے۔

رانا تنویر حسین نے اس موقع پر بھارت کے اندرونی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی بوکھلاہٹ عیاں ہے۔ بھارتی حکومت اپنی افواج کے ناکام عزائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیا میں جاری کرکٹ لیگ کو معطل کر دیا گیا ہے اور اہم ہوائی اڈوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدامات بھارت کی اندرونی خلفشار اور خوف کا واضح ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس پاکستان میں امن و امان برقرار ہے۔ تمام ایئرپورٹس اور فضائی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ملک کے تمام بڑے شہر اور مارکیٹیں بھی کھلی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم پُرعزم اور پُراعتماد ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، اور ریاست اقلیتوں کے مقدس مقامات جیسے مندروں اور گردواروں کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ اور فخر ہے، اور ہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

آخر میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور خطے کے امن کو داؤ پر نہ لگائے۔ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کیونکہ ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے قوم اور افواج پاکستان ہر لمحہ تیار ہیں۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

President Zardari Okays Peca amendment law despite journalists’ calls to resist

President Asif Ali Zardari gave his approval to the...

Senate Chairman envisions strong, multi-dimensional ties with Africa

Islamabad : On the distinguished occasion of Pakistan-Africa Friendship...

Pak-Türkiye to boost ties through energy and mineral cooperation

Islamabad : Federal Minister for Petroleum Ali Pervaiz Malik,...

Govt to increase taxes on sugary drinks instead of fuels, Speakers

Islamabad: — Pakistan National Heart Association (PANAH) hosted a...

Polish Ambassador condemns terrorist attack on school bus in Khuzdar

Embassy of the Republic of Poland in Islamabad hosted...

Ministry renews call for international protection of Palestinians

Statement of Condemnation by the Ministry of Foreign Affairs...

President and PM present Field Marshal baton to COAS

Islamabad : President Asif Ali Zardari and Prime Minister...

Committee’s full support for the Armed Forces, Syed Mustafa

Islamabad : The 9th meeting of the Standing Committee...

World Bank applauds Pakistan’s economic stability

Islamabad: Federal Minister for Power, Sardar Awais Ahmad Khan...

Related Articles

Popular Categories