google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

جرمن فرم (ایس اے پی ) نے پاکستانی ریٹیل اسٹور امتیاز کے ساتھ اشتراک کر لیا۔

جرمن ٹیکنالوجی فرم ایس اے پی کا پاکستانی ریٹیل سٹور امتیاز سپر مارکیٹ سے بلاتعطل آپریشنز کے لئے معاہد

ااسلام آباد، 17 اپریل 2023، ( جی این پی) :  ایس اے پی پاکستان، عراق اور افغانستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نے کہا ہےکہ پاکستان میں سرکاری اور نجی اداروں میں ایس اے پی کی جدید ٹیکنالوجی اور سافٹ وئیرز کی بدولت بہتر اور بروقت خد مات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے  ایس اے پی اور پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل کمپنی امتیاز سپر مارکیٹ کے درمیان بلا تعطل کاروبار اور آپریشنز جاری رکھنے کیلئے اشتراک کے موقع پر کہی۔

ثاقب احمد نے کہا کہ پاکستان کے جن سرکاری اداروں میں ایس اے پی کے سافٹ وئیرز پر کام ہو رہا ہے ان کی عوامی خدمات کی فراہمی اور خدمات کے معیار میں بڑی حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ امتیاز سٹورز اور ایس اے پی کے اشتراک کے حوالے سے ثاقب احمد کا کہنا تھا کہ ریٹیل اور ایف ایم سی جی انڈسٹری میں ایس اے پی کی کامیابی کا عنصر ایک اہم کامیابی ہے۔ پاکستان کی سب سے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے سپر اسٹور چین سے اشتراک ہمارے لیے ایک سنگ میل ہے۔ ثاقب احمد کا کہنا تھا ایس اے پی کا مقصد اپنے صارفین کی زندگی کو آسان بنانا ہے۔

امتیاز سپر مارکیٹ پاکستان کی اولین مقامی ریٹیل سٹورز کی چین ہے جس نے ایک چھوٹی کارنر دکان سے کاروبار کا آغاز کیا اور آج پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل چین سٹور بن چکی ہے۔ امتیاز سپر مارکیٹ کے ماہانہ 8 لاکھ صارفین ہیں، جبکہ اس ادارے کے ملک بھی میں 14000 ملازمین کے ساتھ 26 سٹورز کام کر رہے ہیں۔ امتیاز سپر مارکیٹ نے پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والی ریٹیل چین کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

امتیاز سپر مارکیٹ کے چیف انفارمیشن آفیسر (سی آئی او) اشعر زاہد کا کہنا ہے کہ ایس اے پی کے ون اسٹاپ سلوشن نے بچت اسکیموں کے ذریعے صارفین کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے اورغلطی سے پاک خدمات کے ساتھ سروسز کا معیار بڑھانے میں مدد دی ہے، جس سے 26 اسٹور ایک مربوط انوینٹری، پے رول ، شیلفنگ اور کوالٹی چیک کے خودکار الرٹ سسٹم سے جڑ گئے ہیں۔

جرمن فرم ایس اے پی اور امتیاز سپر مارکیٹ کے معاہدے کے مطابق ایس اے پی ایک ون اسٹاپ سلوشن فراہم کر رہا ہے جو بنیادی ماڈیولز جیسے فنانس، لاگت، میٹریل مینجمنٹ اور سیلز کا احاطہ کرے گا، بلکہ ریٹیل مینجمنٹ کے لیے خصوصی ماڈیول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پوانٹ آف سیل (پی او ایس) کے ساتھ مل کر ہمہ جہت حکمت عمی بھی مرتب کرے گا۔

امتیاز سپر اسٹور اسٹریٹجک ٹیکنالوجی کے نفاذ کی وجہ پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والی سب سے بڑی ریٹیل چین بن گئی ہے۔ سپر مارکیٹ چین عالمی سطح پر بھی توسیع کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایس اے پی امتیاز سپر مارکیٹ کی علاقائی اور عالمی توسیع میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 ایس اے پی  پاکستان نے بغیر کسی رکاوٹ کام کرنے والے مکمل سلوشنز فراہم کرکے اپنے صارفین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنایا ہے۔ڈیجیٹل تبدیلی ایس اے پی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ کاروبار کو ترقی دینے کے لیے ایس اے پی کی جانب سے کی جانے والی بنیادی تبدیلیوں کو صارفین قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk