google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

ہر مشکل وقت کی طرح اس مرتبہ بھی سعودی عرب پاکستان کی مدد کرے گا، سعودی سفیر

انھوں نے پاکستان میں مذہبی اتاشی کی طرف سے نمائندگی کرنے والی وزارت مذہبی امور اور دعوت وارشاد کی کوششوں کو سراہا

اسلام آباد، 4 اپریل 2023 (جی این پی) : پاکستان میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے مذہبی اتاشی کی نمائندگی کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور اور دعوت وارشاد نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے افطار پروگرام، قرآن پاک اور کھجوروں کی تقسیم برائے سال 1444 ہجری کا افتتاح کیا۔

اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خادم حرمین شریفین کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی زیرِ نگرانی اور وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور سفارت خانے کے مذہبی اتاشی عبد المجید مشعان العتیبی کی موجودگی میں اس پروگرام کا افتتاح ہوا۔افتتاح کے موقع پر سفیر المالکی نے کہا کہ پاکستان میں مملکت کا سفارت خانہ ان پروگراموں کے افتتاح کو اپنے لیے قابلِ شرف سمجھتا ہے، جنھیں وزارت مذہبی امور اور دعوت وارشاد کے وزیر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ کی قیادت میں اپنے منسلکات کے ذریعے نافذ کرتی ہے۔نیز سفیر المالکی نے کہا کہ روزے داروں کے لیے افطار پروگرام، قرآن مجید اور کھجوروں کی تقسیم کرنے کا پروگرام ان منصوبوں کا حصہ ہے،

یہ بھی پڑھیں : صدر عارف علوی سے تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور کی ملاقات 

جنھیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے مہینے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان سمیت متعدد ممالک میں شروع کرنے کی ہدایات کیں۔ اس پروگرام کا مقصد غریب اور نادار خاندانوں کی، بیواں اور یتیموں کی دیکھ بھال کرنا، انھیں خوشی ومسرت کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی ضروریات کو پورا کرنا اور ضروری اشیائے خورد ونوش فراہم کرتے ہوئے غریب اور انتہائی ضرورت مند خاندانوں کی تکالیف کو کم کرنے میں مثر طریقے سے تعاون کر کے ان کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھانا ہے۔اسی طرح سفیر المالکی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز حفظہما اللہ کی دانشمندانہ قیادت میں اس عظیم کام کے لیے شکریہ اور فخر کا اظہار کیا، جو خادم حرمین شریفین کے انسانی احساس کو مجسم صورت میں پیش کرتا ہے، اور یہ اس بلند پیغام پر مبنی ہے، جس کا سعودی عرب اسلامی معاشروں میں ہر جگہ علم بردار ہے۔

وزیر مفتی عبدالشکور نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ حفظہما اللہ کا وزیر اعظم شہباز شریف، حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے مملکت کی طرف سے پاکستان میں ضرورت مندوں کی مسلسل مدد پر شکریہ ادا کیا۔انھوں نے پاکستان میں مذہبی اتاشی کی طرف سے نمائندگی کرنے والی وزارت مذہبی امور اور دعوت وارشاد کی کوششوں کو سراہا، نیز ہر سال اس سالانہ پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اس کے مستفیدین کا انتخاب پیشہ ورانہ انداز میں کرنے کی تعریف کی تاکہ استفادہ کرنے والوں کی بڑی تعداد اس سے مستفید ہو سکے۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk