google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

فرانس میں زراعت اور ڈیری کی مصنوعات کا بہت بڑا میلہ

جناب عاصم افتخار احمد نے میلے میں پاکستان کی شمولیت اور مواقعوں کے حوالے سے ملاقاتیں کیں۔

پیرس،3 مارچ 2023 (جی این پی): فرانس کے شہر پیرس میں زرعی اور ڈیری مصنوعات کا بہت بڑا میلہ سلون دی ایگریکلچر لگا ہوا ہے، جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے لوگ شرکت کر رہے ہیں

فرانس میں پاکستان کے سفیر جناب عاصم افتخار احمد نے فرانس کے اس سب سے بڑے زرعی میلے ایگریکلچر کا دورہ کیا۔ جناب عاصم افتخار احمد نے میلے میں پاکستان کی شمولیت اور مواقعوں کے حوالے سے ملاقاتیں کیں۔

 

مزید پڑھیں: استنبول میں یوریشیا سمٹ میں پہلے پاکستانی پویلین کا افتتاح

 

پاکستان کے سفیر نے میلے میں شریک لائیو سٹاک کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں اور حکومتی نمائندوں سے ملاقاتوں میں زراعت اور لائیو سٹاک سمیت گوشت ، ڈیری ، دودھ اور پنیر سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ تانکہ پاکستان کی زراعت کو مزید بہتر بنایا جا سکے، اور فرنچ کمپنیاں پاکستان میں زرعی اور ڈیری کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں،

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk