google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

کامسٹیک ایوارڈز 2023 کے لیے31 مارچ تک درخواستیں وصول

کامسٹیک اس سال بنیادی سائنسز، فزکس اور ریاضی کے شعبوں میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے درخواستیں وصول کررہا ہے،

اسلام آباد، فروری 24، 2023 (جی این پی):  کامسٹیک اس سال نو کیٹیگریز میں کامسٹیک ایوارڈز کے لیے درخواستیں وصول کر رہا ہے۔ وہ سائنس دان اور محققین جو او آئی سی کے رکن ممالک کے شہری ہیں اور اس وقت او آئی سی کے ممبر ملک میں کام کر رہے ہیں وہ 31 مارچ 2023 تک ان ایوارڈز کے لیے نامزدگی جمع کروانے کے اہل ہیں۔

کامسٹیک اس سال بنیادی سائنسز، فزکس اور ریاضی کے شعبوں میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے درخواستیں وصول کررہا ہے، جبکہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں ایکسی لینس ایوارڈ کے لیے جس میں ینگ ریسرچر ایوارڈ، بہترین سائنسی کتاب کا ایوارڈ، بہترین پیٹنٹ ایوارڈ، اور حیاتیات، کیمیا، ریاضی، اور طبیعیات میں بہترین ریسرچ پیپر ایوارڈ شامل ہیں کے لئے درخواستیں وصول کر رہا ہے۔

متعلقہ تحریر پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم، یوریشیائی ہم آھنگی کو مضبوط کرنے کا ایک موقع

کامسٹیک ان ایوارڈز کے ذریعے او آئی سی کے رکن ممالک میں کام کرنے والے اور رہنے والے سائنسدانوں کے شاندار تحقیقی کام کو سراہتا اور اجاگر کرتا ہے۔ یہ ہر ایوارڈ ایک سرٹیفکیٹ، شیلڈ آف آنر اور نقد انعام پر مشتمل ہوتا ہے۔ بنیادی علوم کے ایوارڈ یافتگان کو یہ ایوارڈ بدست صدر پاکستان دیاجاتا ہیں۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk