google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

کامسٹیک اور بین الاقوامی ترکک اکیڈمی کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد،(جی این پی) : کامسٹیک اور بین الاقوامی ترکک اکیڈمی نے او ائی سی کے ممبر ممالک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے ہئں۔

اس موقع پر ترکک اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر درخان قادر علی نے الفارابی فورم کو کامیابی سے منعقد کرنے پر کامسٹیک کو کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر درخان قادر علی صدر نشیں ترکک اکیڈمی نے کہا کہ ہمارے تعلقات نہ صرف اداروں تک محدود ہیں بلکہ ہم دونوں قوموں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ واپسی پر وہ قازقستان کے صدر سے ملاقات کریں گے اور ان سے ان سرگرمیوں کا ذکر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے مختلف اداروں کے ساتھ کئی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کامسٹیک پاکستان اور قازقستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانیکے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔

کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے 2017 میں قازقستان کی طرف سے او آئی سی سربراہی اجلاس برائے سائنس کے انعقاد کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی انٹرنیشنل ترکک اکیڈمی، قازقستان کے تعاون سے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال پر ایک بین الاقوامی فورم منعقد کریں گے۔ ڈاکٹر اقبال نے یقین دلایا کہ ہم ان سرگرمیوں میں بھر پور تعاون کریں گے۔

دونوں اداروں نے الفارابی، علامہ محمد اقبال اور ماہر فلکیات الخ بیگ مرزا پر فورمز کے انعقاد پر اتفاق کیا اور کامسٹیک میں ترکک اکیڈمی لائبریری کے قیام اور بین الاقوامی ترکک اکیڈمی کی یونیورسٹیوں کے نیٹ ورک میں پاکستان کی معروف یونیورسٹیوں کو شامل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk