google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

چینی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات ۔ کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ ء خیال

چینی سفیر یاؤ جنگ کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ۔ کورونا وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ ء خیال۔

:(جی این پی)9 اپریل 2020

وزیر خارجہ نے کرونا چیلنج سے احسن انداز میں نمٹنے اور اس عفریت پر غلبہ حاصل کرنے پر چین کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی۔

ہمارے لیے سب سے زیادہ خوش آئند بات یہ ہے کہ آج چین میں زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے ادارے اپنا کام کرتے نظر آ رہے ہیں ٹرانسپورٹ، کا پہیہ حرکت میں آ چکا ہے۔ آج پوری دنیا اس وبا سے نبرد آزما ہونے کیلئے چین کے ماڈل کی پیروی کرتی دکھائی دے رہی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

چین سے فراہم کردہ آلات، اس وبا سے نمٹنے کیلئے، پاکستان کی استعداد کار میں اضافہ کریں گے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کر رہا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان آئرن برادر ہیں اور اس مشکل وقت میں چین پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے

چین، اس وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی معاونت بدستور جاری رکھے گا چینی سفیر

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk