google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات بڑھانا اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح، سید محمد علی حسینی

اسلام آباد (جی این پی) پاکستان میں تعینات نئے ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات بڑھانا اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح اور ہمارا اہم مشن ہے.

یہ بات “سید محمد علی حسینی” نے اتوار کے روز پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہمارے ملک کی اصولی اور سنہری خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے.
حسینی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کی توسیع دینا ہمارے اہم مشن ہے.
حسینی اس سے پہلے اٹلی میں ایرانی سفیر، وزارت خارجہ کے ترجمان اور نائب وزیر خارجہ برائے حقوقی اور عالمی امور تھے(جی این پی)۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk