google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

پاکستان میں نوول کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرگئی،سرکاری معیاری آپریٹنگ طریقہ کار نافذ

اسلام آباد(جی این پی): پاکستان میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس پر پاکستانی حکومت نے وائرس کے پھیلا کو روکنے کیلئے وبا کے ٹیسٹ تیز کرنے اور معیاری طریقہ کار(ایس او پیز) کا اطلاق کرنے سمیت احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد شروع کر دیاہے۔حکومت کی جانب سے مئی میں مرحلہ وار لاک ڈان نرم کرنے کے اعلان کے بعد گزشتہ کئی روز سے پاکستان میں کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے اور بیماری کا پھیلاو شدت اختیار کررہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سوموار کے روز ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ ملک کیلئے آگے مشکل وقت آسکتا ہے کیونکہ مثبت کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری رہے گا اور جولائی کے آخر میں یا اگست کے شروع میں اس کا عروج ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک ایک اور لاک ڈان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی معیاری طریقہ کار پرعمل کریں۔عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ جمعہ کو کہا تھا کہ (پاکستان میں) ابھی بیماری بہت زیادہ نہیں پھیلی تاہم ایسا ہونے کا ہمیشہ سے خطرہ ہے۔سوموار کے روز تک پاکستان میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد1لاکھ3ہزار671 جبکہ ہلاکتیں 2ہزار67تک بڑھ گئی ہیں۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk