google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

وزیر خارجہ شاہ محمود کی آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ مس ٹریسا ڈبن ساشیز سے ملاقات

:(جی این پی)اسلام آباد

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور ڈی جی یو این فرخ اقبال خان بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔

دوران ملاقات کرونا عالمی وبائی چیلنج کی موجودہ صورتحال اور اس سے پیدا ہونے والے معاشی مضمرات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستان نے اپنے محدود معاشی وسائل کے باوجود کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور منفی معاشی اثرات کے ازالے کیلئے موثر اقدامات کئے۔ موجودہ عالمی وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے لیکن ترقی پذیر ممالک پر اس وبا کے منفی اثرات انتہائی شدید ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

اسی صورت حال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے اس کٹھن گھڑی میں کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے ترقی پذیر ممالک کے واجب الادا قرضوں میں سہولت فراہم کرنے کی تجویز دی تاکہ یہ ممالک اپنے وسائل کو اس وبا کو روکنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے استعمال میں لا سکیں وزیر خارجہ

آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور جی 20 ممالک کی طرف سے ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کی ادائیگی میں سہولت اور معاشی معاونت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ موجودہ وبائی چیلنج کو سامنے رکھتے ہوئے، ترقی پذیر ممالک کی معاشی بحالی کیلئے غیر مشروط معاونت فراہم کی جائے مخدوم شاہ محمود قریشی

فریقین کا کووڈ 19 وبائی صورتحال اور اس وبا سے موثر انداز میں نبرد آزما ہونے کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk