google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار علی بخاری اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

:(جی این پی)اسلام آباد

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار علی بخاری اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

عالمی وبائی صورتحال ،بیرون ملک مقیم وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی واپسی کا تیسرا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے ۔ اج تک مختلف ممالک سے 12 ہزار کے قریب پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

وطن واپسی کے منتظر، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے اب تک 63 ہزار کے قریب پاکستانی ہمارے پاس رجسٹر ہو چکے ہیں۔ تیسرے مرحلے میں، ہفتہ وار، 7 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ صوبوں کے تعاون کے ساتھ، ہماری استعداد کار میں مزید اضافہ ہو چکا ہے جو زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو بیرونی ممالک سے وطن واپس لانے میں مددگار ثابت ہو گا مخدوم شاہ محمود قریشی

کرونا وبا کے پھیلاؤ کو موثر انداز میں روکنے کیلئے، ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی سہولیات سے متعلقہ وضع کردہ ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ہميں کرونا وبا کے مقامی پھیلاؤ کو روکنے کیلئے،آئندہ آنیوالے دنوں میں، احتیاطی تدابیر کو بالخصوص ملحوظ خاطر رکھنا ہو گا۔ حکومت اس وبائی صورتحال کے معاشی مضمرات سے نپٹنے کیلئے بھی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار علی بخاری اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی، معید یوسف نے بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کیلئے وزیر خارجہ کی شبانہ روز خصوصی کاوشوں کو سراہا.

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk