google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

ن لیگی رہنما احسن اقبال گرفتار، نارووال

نیب روالپنڈی نے نارووال اسپورٹس سٹی پروجیکٹ میں کرپشن کی بنا پر پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار

اسلام آباد (جی این پی ) 24 دسمبر 2019 : نیب روالپنڈی نے نارووال اسپورٹس سٹی پروجیکٹ میں کرپشن کی بنا پر پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما احسن اقبال کو نیب روالپنڈی میں پیشی کے دوران گرفتار کرلیا،جہاں پر نیب نے انہیں بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کیا تھا۔ واضح رہے کہ احسن اقبال پر نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کے منصوبے میں وفاقی حکومت اور پاکستان اسپورٹس بورڈ سے فنڈز استعمال کرنے کا الزام ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) روالپنڈی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کے طبی معائنہ کرنے کے بعد 24 دسمبر کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk