google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

قازقستان میں اقبال فورم کے انعقاد کے لئے کوآڈینیٹر جنرل کامسٹیک نے کمیٹی تشکیل دے دی

کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے پاکستان-قازقستان تعلقات کی 30 سالہ سالگرہ کے موقع پر قازقستان میں 2022 میں بین الاقوامی اقبال فورم کے انعقاد کے لیے ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی ہے

Logo of COMSTECH
1,041

اسلام آباد ، 5 اکتوبر: کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے پاکستان-قازقستان تعلقات کی 30 سالہ سالگرہ کے موقع پر قازقستان میں 2022 میں بین الاقوامی اقبال فورم کے انعقاد کے لیے ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کامسٹیک اس فورم کو ترکک اکیڈمی ، آستانہ اور حکومت قازقستان کے اشتراک سے منعقد کرے گا تاکہ 20 ویں صدی کے عالمی شہرت یافتہ مسلم فلسفی علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے کام کو اجاگر کیا جا سکے۔

ٹیکنیکل کمیٹی ان ارکان پر مشتمل ہے: پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ، وائس چانسلر ، قائد اعظم یونیورسٹی ، اسلام آباد؛ پروفیسر ڈاکٹر صائمہ امتیاز ، وائس چانسلر ، گورنمنٹ صادق ویمن یونیورسٹی ، بہاولپور؛ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شاہد ، چیئرپرسن ، شعبہ فارسی ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، لاہور، پروفیسر ڈاکٹر بسیرہ امبرین ، ڈائریکٹر ، علامہ اقبال اکیڈمی ، لاہور، پروفیسر ڈاکٹر سید محمد فرید ، ڈائریکٹر ، سینٹر فار اقبال سٹڈیز ، پنجاب یونیورسٹی ، لاہور؛ پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام ، شعبہ اقبال اسٹڈیز ، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور؛ اور جناب محمد مرتضیٰ نور ، نیشنل کوآرڈینیٹر ، انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن آف سوشل سائنسز ، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر ، پرو وائس چانسلر ، پنجاب یونیورسٹی ، لاہور ، کمیٹی کے کنوینر ہیں۔

کامسٹیک نے 2020 میں اسلام آباد میں ترکک اکیڈمی اور حکومت قازقستان کے تعاون سے الفارابی فورم کا اہتمام کیا تھا۔ ترکک اکیڈمی اور کامسٹیک نے اس موقع پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے جس میں دونوں تنظیموں نے مشہور مسلم اسکالرز کو خراج عقیدت پیش کرنے اور دنیا میں ان کی کام کو اجاگر کرنے کے لیے فورم منعقد کرنے پر اتفاق کیاتھا۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk