google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

سردار عبدالقیوم آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے

سردار عبدالقیوم آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے

آزاد کشمیر: پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں سردار عبدالقیوم کو33ووٹ ملے اور وہ آزاد کشمیر کے 13ویں وزیر اعظم بن گئے۔دوسری طرف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے چوہدری اکبر لطیف کو وزیر اعظم کیلئے نامزد کیا گیا تھا جن کو15ووٹ ملے۔اس سے قبل ہی وزیر اعظم عمران خان نے سردار عبدالقیوم کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزد کیا تھا،جس کی تصدیق فواد چوہدری نے کی تھی۔ سردار عبدالقیوم مسلم کانفرنس چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اور ایل اے18پونچھ ون سے کامیابی حاصل کی تھی۔منتخب وزیر اعظم سردار عبدالقیوم کا تعلق پونچھ ون سے ہے،جو بالکل لائن آف کنٹرول کے سامنے ہے۔سردار عبدالقیوم1969کو درہ شیر خان میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق  مغل خاندان سے ہے۔مقامی سطح پر ان کو دلی مغل بھی کہا جا تا ہے۔آزادی کے بعد ان کے آبا واجداد ہجرت کرکے پونچھ میں آباد ہو ئے تھے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 32 نشستیں لی تھی جبکہ پیپلز پارٹی نے  12مسلم لیگ نواز نے سات نشستیں حاصل کی تھی، جبکہ کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے ساتھ ایک ایک نشست ہے۔
google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk