google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

روس، پی آئ اے کو طیارے فراہم کرےگا

9 سے 11 دسمبر تک اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پاک-روس بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں روس نے قومی

اسلام آباد: (جی این پی) 12 دسمبر 2019 : 9 سے 11 دسمبر تک اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پاک-روس بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں روس نے قومی ایئرلائن پی آئ اے کو 16-6 سوکھوئ سپرجیٹ-100 فراہم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کا عہد کیا گیا۔ دوطرفہ مذاکرات میں پاکستان اور روس نے تجارت، ہوابازی اور توانائ کے شعبوں میں باہمی تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔ آئ جی سی کے چھٹے اجلاس کے آخر میں روس نے پی آئ اے کو سال 2020 کے پہلی سہ ماہی میں سپرجیٹ-100 طیاروں کی فراہمی اور فروخت کے بعد سروسز فراہم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کے آغاز کا عہد کیا ۔ یاد رہے کہ آئ جی سی دونوں ممالک کے دارلحکومتوں میں باری باری منعقد ہوتے جارہے ہیں، لہذا دونوں ممالک نے اگلا یعنی ساتویں اجلاس متفق کردہ تاریخ پر ماسکو میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk