google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

ترکمانستان کے زیر اہتمام متعدی بیماریوں کی روک تھام کے لئے ورچوئل سمٹ کا انعقاد

اشک آباد(جی این پی): ترکمانستان کی وزارت خا رجہ کی جانب سے مختلف بین الاقوامی تنظٰمات کے اشتراک سے نیشنل سمٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں شدید متعدی بیماریوں پر ترکمانساتان کی منصوبہ بندی اور فوری عمل بارے بریفنگ کا احتمام کیا گیا ۔ بریفنگ سیشن میں وزارت خا رجہ کے مختلف شعبہ جات کے سربراہوں سمیت ملکی و بین الاقوامی میڈیا کے صحافیو ں، طبی ماہرین، بین الاقوامی آرگنائزیشن کے نمائندوں، ڈپلومیٹک مشنز کے سربراہوں سمیت مختلف شعبہ ہائے جات کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ترکمانستان کے وزیر خارجہ آر میریدوف نے اس موقع پر ترکمانستان کے شعبہ ہیلتھ کی بہتری کے لئے کوشاں تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شعبہ ہیلتھ کے لئے کی جانے والی کاوشوں، اور شدید متعدی بیماری کے لئے تیار کی جانے والی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شدید متعدی بیماریوں کے حوالے سے ترکمانستان کی حکمت عملی اور عملی کاموں کو عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وبا ء سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تنظیمات کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے صحت کے حوالے سے طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے باقاعدہ مشاورت اور مستقل مزاجی سے کام کی اہمیت پر زور دیا۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی کمیونٹی کی کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے سیکر ٹری جنرل کا اعلان انتہائی خوش کن ہے جس میں ٹیکنالوجی ایکسیس پلیٹ فار م کی تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے ٹیکنالوجی ایکسیس پلیٹ فارم کی تشکیل ترکمانستان کے صدر کے وژن کے عین مطابق ہے جس کی ایک کڑی انٹر نیشنل کونسل آف میڈیکل سائنٹسٹ ہے۔ ترکمانستان میں چائینیز سفیر سن وی ڈونگ، جاپان کے سفیر کسمتا تک ہیکو، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ڈائریکٹر نمائندہ آفس چینگ چنگ یوا، ڈائریکٹر نمائندہ اآفس یورپین بینک برائے ری کنٹرکشن و ترقی فیتھ ترکمینو گلو، خوصی نمائدہ برائے اقوام متحدہ سیکر ٹری جنرل برائے سینٹرل ایشیا، اقوام متحدہ ریجنل سینٹر کے سر براہ سفارت کاری برائے سینٹرل ایشیا این گھرمن، اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کو آر ڈییٹر ای پنو وا، کی جانب سے بھی ترکمانستان کی وبائی امراض اور شدید متعدی بیماریوں کے خلاف حکمت عملی اور کورونا وائرس کے خلاف عالمی تنظیمات کے ساتھ باہمی اشتراک، تعاون و عملی اقدامات کو سراہا گیا۔ ترکمانستان میں کورونا کے حوالے سے تا حال کسی بھی کیس کا منظر عام پر نہ آنا ملکی ترقی و معاشی صورت حال کے لئے انتہائی مثبت ہے۔ شرکاء نے شدید متعدی بیماریوں کی روک تھام پر باہمی اشتراک سے کام کرنے کے مواقع، اور لائحہ عمل پر سیر حاصل گفتگو کی جبکہ تمام ممالک کی معاشی بہتری کے حوالے سے بھی مشترکہ حل کے لئے بات ہوئی۔(جی این پی)

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk