google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

ترکمانستان کی مستقل  غیر جانبداری پر بین الاقوامی فورم کا انعقاد

 عشق آباد (گلوبل نیوز پاکستان):    ترکمانستان کی مستقل غیر  جانبداری پر بین الاقوامی میڈیا فورم کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  انعقاد کیا گیا۔ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام کیا گیا جس میں  مختلف وزارتوں کے نمائندگان اور سرپرستوں کے ساتھ ساتھ  ماہرین تعلیم، سائنسدان،صحافی برادری  نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں  عالمی شہرت یافتہ جامعات کے ریکٹرز، پروفیسرز،  اور 20سے زائد ممالک کی 50سے زائد بین الاقوامی  نیوز ایجنسز کے نمائندے بھی عالمی میڈیا فورم کا حصہ بنے۔ عالمی میڈیا فورم کی ابتداء پر صدر ترکمانستان  قربان  گلی  بردی محمدو کی صدارت میں ترکمانستان کی مستقل  غیر جانبداری پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔مختلف تقاریر کے دوران مقررین نے ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری پر روشنی ڈالتے ہوئے  ترکمانستان کی غیر جاندارانہ پالیسیوں بارے اپنے نظریات،   پالیسی کے مثبت اثرات، انسانی حقوق کی ترویج،مقالمے کے ذریعے پر امن معاشرے کی تشکیل بارے اظہار خیال کیا۔ ۔روس  کی تاس انفارمیشن ایجنسی  کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل  نے فورم سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان کی مستقل  غیر جانبداری  ترکمانستان  اور دیگر ریاستوں کے مابین دوستانہ تعلقات اور باہمی مفادات  کے لئے سنگ  میل  کی حیثیت رکھتی ہے اور یہی غیر جانبداری دوسرے ممالک کو ترکمانستان کے قریب کرتی ہے۔ سیکورٹی کے شعبہ میں اصلاحات اور جمہوریت کے  ماہر ڈاکٹر  ایس فلٹس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  ترکمانستان   اپنی خارجہ پالیسی کے ذریعے اپنی  غیر جانبدارانہ پالیسیوں کے ساتھ صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور اپنے ہمسایوں کے ساتھ  باہمی عزت و احترام کے رشتوں کو مظبوط کر رہا ہے۔  بیلا روس یونیورسٹی کے  شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے ہیڈ  ڈاکٹر  وی شدر سکائی نے  ترکمانستان کی غیر جانبدارانہ پالیسی کے عوام اور دیگر ممالک سے روابط پر اظہار خیال کیا۔ بختا موو ریکٹر کیسپین اسٹیٹ  یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ انجینیئرنگ کازگستان نے ترکمانستان کی مستقل غیر جنبداری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کا زگستان  ایک دوستانہ سوچ کے  مطابق ترکمانستان کی غیر جانبدارانہ پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتا ہے  اور  ترکمانستان کے اس  غیر جانبدارانہ انتخاب کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ فورم کے اختتام پر  تما م شرکا ء نے ترکمانستان کی غیر جانبداری پر تبادلہ خیال کیا جبکہ فورم کے اختتام پر تمام شرکاء کو دسمبر میں  غیر جانبدارانہ پالیسی  کے اسباب،  غیر جانبداری کے عالمی امن میں کردار، سیکورٹی  اور  پائیدار ترقی  کے حوالے سے ہونے والی بین  الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی بھی دعوت دی گئی جو کہ عشق آباد میں انعقاد پذیر ہوگی۔میڈیا فورم کے دوران ترکمانستان کی مستقل غیر جانبدار ی کے باعث  ہونے والی ترقی  پر مبنی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ 

IMG 20200417 WA0244
google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk