google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

بین الافغان امن مذاکرات 5ہزار مقید طالبان کی رہائی سے مشروط، طالبان

زلمے خلیل زاد کا خطے کے بار بار دورہ کرنے کا مقصد بین الافغان مذاکرات کے جلد آغاز کی کوشش ہے، شیر محمد عباس استنکزئی

 
نیویارک(جی این پی): افغان طالبان نے ایل مرتبہ پھر عالمی برادری کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرا افغان طالبان امن مذاکرات 5ہزار مقید طالبان کی رہائی سے مشروط ہے، زلمے خلیل زاد کا خطے کے بار بار دورہ کرنے کا مقصد بین الافغان مذاکرات کے جلد آغاز کی کوشش ہے، بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری پر واضح کیا ہے کہ بین الافغان امن مذاکرات کا آغاز ان کے پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی سے مشروط ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پھر سے سرگرم ہیں۔ خلیل زاد نے قطر میں افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بعد اتوار کو پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ دورے کے بعد وہ کابل روانہ ہوگئے۔ امریکا کے ساتھ امن مذاکرات میں طالبان کی ٹیم کی سربراہی کرنے والے طالبان رہنما شیر محمد عباس استنکزئی نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ زلمے خلیل زاد کا خطے کے بار بار دورہ کرنے کا مقصد بین الافغان مذاکرات کے جلد آغاز کی کوشش ہے۔بعض اطلاعات کے مطابق طالبان کی اعلی قیادت نے قیدیوں کے تبادلے کے دوران ہی بین الافغان مذاکرات کی اجازت دے دی ہے اور اس سلسلے میں افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات جرمنی یا پھر ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہوں گے لیکن پیر کو امریکی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں شیر عباس استنکزئی نے ان اطلاعات کی تردید کی۔ ان کے مطابق ابھی تک افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے حوالے سے کسی حتمی تاریخ یا جگہ کے انتخاب پر بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk