google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

الماتے میں علامہ اقبال کی شاعری پر مبنی تصویری نمائش کا انعقاد

اسلام آباد، 31 مئی (کامسٹیک): کامسٹیک نے انٹرنیشنل ترک اکیڈمی، پنجاب یونیورسٹی لاہور اور الفارابی قازق نیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے الماتے میں علامہ محمد اقبال کی شاعری پر پہلی نمائش کا انعقاد کیا۔

تصویروں میں ظاہر ہونے والے گرافک پرنٹس، خطاطی اور بصری استعارے اقبال کی شاعری کو پیش کرنے کے لیے ’’ستارہِ شرق‘‘ کے نام سے منعقد کی گئی نمائش میں رکھے گئے تھے۔

ڈاکٹر اقصیٰ اور ڈاکٹر نائلہ نے پنجاب یونیورسٹی کے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے 15 آرٹسٹوں کی پینٹنگ اور کیلیگرافی کی اس نمائش کا اہتمام کیا۔ کچھ فنکاروں نے جدید اور غیر روایتی استعاروں اور علامتوں کو استعمال کر کے اقبال کے خیالات کو بصری پیشکش میں بیان کیا، جب کہ کچھ نے اقبال کی شاعری کی طبعی خصوصیات کو تلاش کرکے ایسی تصویریں بنائیں جو فصاحت کا نمونہ ہیں۔

یہ فن پارے پاکستان سے الماتے لائے گئے تھے۔ فنکاروں میں راحت نوید مسعود، علی عظمت، نائلہ عامر، سمیرا جواد، منیب علی، انیلہ ذوالفقار، اقصیٰ ملک، عاطف عامر، حبیب عالم، جاوید مغل، حمیرا عمر، حبیب عالم، ثمینہ نسیم اور قرۃ العین ڈار شامل تھے۔

کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، علامہ محمد اقبال کے پوتے سینیٹر ولید اقبال ، بین الاقوامی ترکک اکیڈمی کے صدر، ڈاکٹر درخان قادر علی، قازق نیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر ، اور پاکستان، قازقستان اور ترکی کے سفیروں اور متعدد اسلامی ممالک کی آرگنائزیشنز کے معزز سربراہوں نے “ستارہ مشرق” نمائش کا افتتاح کیا۔

اس نمائش کا اہتمام قازقستان کے شہر الماتی میں منعقدہ “الفارابی اینڈ اقبال فورم” کے موقع پر کیا گیا تھا۔ زائرین نے نمائش میں گہری دلچسپی لی اور پاکستانی فنکاروں کے فن پاروں کو سراہا جنہوں نے علامہ اقبال کا پیغام انتہائی موثر انداز میں پہنچایا۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk