google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

اقرا یونیورسٹی جامعات کی عالمی رینکنگ میں جگہ بنانے میں کامیاب، سندھ کی واحد نجی جامعہ بن گئی

کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ2020 میں ایشیا کی رینکنگ میں 264 نمبر پر عالمی رینکنگ ایجنسی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی نے اقرا یونیورسٹی کا فیکلٹی اسٹوڈنٹ تناسب خطے میں بہترین قرار دیا

اقرا یونیورسٹی جامعات کی عالمی رینکنگ میں جگہ بنانے میں کامیاب، سندھ کی واحد نجی جامعہ بن گئی
کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ2020 میں ایشیا کی رینکنگ میں 264 نمبر پر
عالمی رینکنگ ایجنسی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی نے اقرا یونیورسٹی کا فیکلٹی اسٹوڈنٹ تناسب خطے میں بہترین قرار دیا

اقرا یونیورسٹی جامعات کی عالمی رینکنگ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔دنیا بھر کی جامعات کی درجہ بندی کرنے والی معتبر ترین رینکنگ ایجنسی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کی حالیہ جاری کردہ سال 2019 کی درجہ بندی میں اقرا یونیورسٹی کو شامل کرلیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ اقرا یونیورسٹی یہ اعزاز حاصل کرنے والی صوبہ سندھ کی واحد نجی جامعہ ہے۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستان کی 29 سرکاری و نجی جامعات شامل ہیں ،جن میں پنجاب سے 4 نجی جامعات جبکہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان کی کوئی نجی جامعہ شامل نہیں۔اقرا یونیورسٹی مذکورہ رینکنگ میں سندھ کی واحد نجی جامعہ بن کر ابھری ہے۔سندھ سے اس رینکنگ میں 5 سرکاری جامعات شامل ہیں جن میں جامعہ کراچی، جامعہ سندھ، مہران یونیورسٹی، این ای ڈی یونیورسٹی اور اب ڈاؤ یونیورسٹی شامل ہیں، ان میں دو جامعات جنرل،دو انجینئرنگ،ایک میڈیکل کیٹیگری سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ اب اقرا یونیورسٹی کی شمولیت سے بزنس کیٹیگری میں واحد جامعہ کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی نےگزشتہ سال کے مقابلے میں اپنی سابقہ رینکنگ کو برقرار رکھا ہے ،سندھ یونیورسٹی کی رینکنگ میں کمی واقع ہوئی ہے اور مہران یونیورسٹی نے اپنی رینکنگ کو بہتر کیا ہے۔ اقرا یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی پہلی دفعہ ابھر کر اس بین الاقوامی رینکنگ میں شامل ہوئی ہیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ مذکورہ تمام جامعات کے قیام کو 50 سال سےزائد کا عرصہ گزر چکا ہے جبکہ اقرا یونیورسٹی کے قیام کو 18 سال ہی ہوئے ہیں ۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ مختلف اشاریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس درجہ بندی کو مرتب کرتی ہے۔ ان اشاریوں میں جامعہ کی تعلیمی ساکھ، فیکلٹی اسٹوڈنٹ تناسب،پی ایچ ڈی اساتذہ،تحقیقی مراسلوں کی سائیٹیشنز،اساتذہ کے تحقیقی پرچے،بین الاقوامی ریسرچ نیٹ ورک،بین الاقوامی فیکلٹی، بین الاقوامی طلبہ اور ایکسچینج پروگرام کے طلبہ کی تعداد شامل ہیں۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ2020 کے مطابق فیکلٹی اسٹوڈنٹ تناسب کے حساب سے اقرا یونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی رینکنگ میں 264 نمبر پر ہے اور یہ اسکور نہ صرف قومی بلکہ خطے میں بھی بہترین ہے۔حیرت انگیز طور پر اقرا یونیورسٹی نے 50 سال سے زائدعرصے سے قائم ملک کی معتبراورسرفہرست سرکاری جامعات کو فیکلٹی اسٹوڈنٹ تناسب میں کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ2020 کے مطابق اقرا یونیورسٹی کا فیکلٹی اسٹوڈنٹ تناسب کا اسکور 27.8 ہے جو ملک کی نامورترین جامعات سے کافی زیادہ ہے۔
کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ عالمی جامعات کی رینکنگ کی معتبر ترین سالانہ پبلیکیشن ہے جس میں دنیا بھر کی جامعات کی درجہ بندی کی جاتی ہے ۔اس سے قبل انھیں ٹائمز ہائر ایجوکیشن کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے نام سے جاری کیا جاتاتھا۔مذکورہ ایجنسی 2004 سے جامعات کی درجہ بندی جاری کر رہی ہے۔ اس میں دنیا بھر کی مجموعی درجہ بندی کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر بھی درجہ بندی کی جاتی ہے

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk