google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

اسپیکر قومی اسمبلی سے ایران کے پارلیمانی وفد کی ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ایرانی پارلیمان میں ایران-پاک دوستی گروپ کے سربراہ احمد امیر عبادی فرحانی کی سربراہی میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے پارلیمانی وفد کی ملاقات۔
1,099

اسلام آباد ، 13 اکتوبر2021

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ایرانی پارلیمان میں ایران-پاک دوستی گروپ کے سربراہ احمد امیر عبادی فرحانی کی سربراہی میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے پارلیمانی وفد کی ملاقات۔

ملاقات میں پاک- ایران تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال۔

پاکستان اور ایران برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، تاریخ اور ہمسائیگی کی لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

امت مسلمہ کو در پیش چیلنجز کے حل کے لیے مسلم ممالک کے مابین اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

پارلیمانی سفارتکاری پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافہ علاقائی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اراکین پارلیمان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، اسد قیصر

تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے لیے پاک ایران سرحد پر تجارتی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، اسد قیصر

موجودہ حکومت ایران سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروع دینے کے لئے کوشاں ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

دنیا بھر میں مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

پارلیمانی سفارتکاری اور عوامی سطح پر رابطے دونوں ممالک کے درمیان اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

ایرانی پارلیمانی وفد کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، اسد قیصر

پاکستان اور ایران کے قانون ساز ادارے کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

ایران پاکستان دوستی گروپ کے سربراہ احمد امیر آبادی فرحانی نے اسپیکر اسد قیصر کا ایران کے ساتھ گہری وابستگی کے جذبات کو سراہا۔

ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ایرانی وفد

ایران پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کے ذریعے موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش رکھتا ہے،احمد امیر آبادی فرحانی سربراہ ایرانی وفد

علاقائی امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے، ایرانی وفد

دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پارلیمانی رابطوں کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ایرانی وفد

پاکستان اور ایران کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

ان وسائل کو دونوں ممالک کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بروئے کار لایا جا سکتا ہے، ایرانی وفد

امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کے لیے پاکستان کی کوشش قابل قدر ہیں، ایرانی وفد

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk