اسلام آباد ( جی این پی ) 18 دسمبر 2019: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گیس صارفین کو خبردار کرتے ہوئے یکم جنوری 2020 سے گیس کے قیمتوں میں 221 فیصد تک اضافے کی امکان ظاہر کی۔ مزید تفصیلات کیمطابق اس اضافے کا مقصد گیس کی 2 کمپنیوں کیلئے درکار 40 ارب روپے کی اضافی فنڈ جمع کرنا ہے۔ رپورٹ کیمطابق حکومت کی جانب سے 2الگ فیصلوں میں موجودہ قیمت میں تقریباً 13 فیصد ( 82 روپے فی یونٹ) اضافہ کرکے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کیلئے 707 روپے فی یونٹ کا تعین کیا ہے۔ جسکی بدولت آنے والی 6 ماہ میں 30 ارب روپے سے زائد اضافی آمدنی جمع ہوگی۔ اس طرح سوئی سدرن گیس کمپنی کیلئے موجودہ قیمت میں 8 فیصد ( 57 روپے) کا اضافہ کرکے 795 روپے فی ملین برٹش تھرمل یونٹ کا تعین کیا ہے۔
Sign in / Join
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.