:(جی این پی)15 اپریل 2020
طالبعلموں میں بڑھتے ہوئے ذہنی مسائل اور ذہنی دباؤ کے بارے آگاہی ,ایجوکیشنل کاؤنسلنگ اور سائیکولوجیکل تھراپی کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے “بین الجامعاتی کنسورشم براۓ فروغ سوشل سائنسز اینڈ انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن اینڈ ایکسپو” کے نیشنل کوآرڈینیٹر مرتضیٰ نور اور ینگ سائیکالوجسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین فرید احمد مصطفائی نے باہمی تعاون کے ذریعے ملک بھر میں ینگ سائیکالوجسٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایجوکیشنل کاؤنسلنگ اور سائیکولوجیکل تھراپی کے فری کیمپس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس میں ملک بھر کے طلبا اپنے ہر طرح کے ذہنی اور تعلیمی مسائل سے متعلق سینئر سائیکالوجسٹس سے راہنمائی لے سکیں گے۔
.
انٹر یونیورسٹی کنسورشیم اور ینگ سائکالوجسٹس ایسوسی ایشن کے مابین ہونے والے اس تعاون کے ذریعے طلبا کو ذہنی مسائل سے نکلنے میں آسانی ہو گی اور مستقبل میں بھی باہمی تعاون کے اس معاہدے سے طلبا بھرپور مستفید ہوں گے. فری کاؤنسلنگ سیشنز کے لئے 03064874522 پر ملک بھر کے طلبہ مستفید ہو سکتے ہیں۔.