پاکستان میں موجود کینیڈا واپس جانے کے خواہش مند کینیڈین شہریوں کے لئےاہم خبر!پاکستان 27 مارچ سے 2 اپریل تک کینیڈین شہریوں،مستقل سکونت رکھنے والے اور دیگراہل افراد کے لئےبراہ راست ٹورونٹو کے لئے چند کمرشل پروازیں کھول رہا ہے۔
آپ کو بھرپور تاکید کی جاتی ہے کہ ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں:
– PK97 ۔لاہور تا ٹورونٹو 27 مارچ
– PK783 ۔کراچی تا ٹورونٹو 29 مارچ
– PK781 ۔اسلام آباد تا ٹورونٹو 2 اپریل
اپنا ٹکٹ بک کرانے کے لئےائرلائن یا ٹریول ایجنٹ سے براہ راست رابطہ کرنا بہت ضروری ہے۔ ٹکٹ پی آئ اے کی ویب سائیٹ https://www.piac.com.pk پر، یا سیلزدفاتر اور ٹریول ایجنٹس کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی جان لیجئے کہ شایدقطرائرویزکی پروازیں25 مارچ سے 3 اپریل تک روزانہ اسلام آباد سے دوہا، ٘مانٹریال تک محدود رسائ کے ساتھ روانہ ہوں۔ غالباََ ائرلائنز اگلے چند دنوں میں پاکستان سے روانگی کے لئے محدود خدمات کی منصوبہ بندی بھی کریں گی۔
امکانات جاننے کے لئے براہ کرم اپنے ٹریول ایجنٹ یا ائرلائن سے براہ راست رابطہ کیجئے