google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

پاک امریکہ کلچرل ایکسچینج پروگرام

اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے مذاکرہ

اسلام آباد(جی این پی) 20فروری، 2020: پاکستان میں امریکہ سفارت خانہ کی طرف سے پاکستان کے ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے لیے پاک امریکہ کلچرل ایکسچینج پروگرام کے تحت ہر ممکن کوششیں کی جائیں گیں۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے کلچرل اتاشی لسیاسونیا رسکی اور پبلک افیئر کونسلر جولیا فیڈرک نے وفاقی سیکرٹری، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن، انعام اللہ خان سے ان کے دفتر میں ایک ملاقات میں کیا۔ لسیاسونیا رسکی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین ثقافتی ورثہ اور وفود کے تبادلے پر دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ دستخط کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے سلسلے میں 22 منصوبے مکمل کیے ہیں جبکہ 3 منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ وفاقی سیکرٹری، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن، انعام اللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور فروغ میں قومی تاریخ و ادبی ورثہ ہر ممکن تعاون کرے گا۔ معاہدہ کے تحت جاری منصوبوں پر عمل کو تیزی سے مکمل کرنے کے سلسلے میں اقدامات کیے جائیں گے۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن، قومی ورثہ کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں احسن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ثقافتی ورثہ اور وفود کے تبادلے کے سلسلے میں ہونے والے معاہدے کے پر ڈویژن کارروائی کرے گا۔
اکادمی ادبیات پاکستان
پریس ریلیز
مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر مذاکرہ آج ہوگا۔
اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے مذاکرہ ”عصری ادبی منظر نامہ اور مادری زبانیں“ آج مورخہ 21 فروری 2020 بروزجمعتہ المبارک، سہ پہر تین بجے، اکادمی ادبیات پاکستان کے کمیٹی روم ،فیض احمد فیض آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ پاکستانی زبانوں کے نمائندہ اہل قلم شریک گفتگو ہوں گے۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk