google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

پارلیمانی تعاون اور تبادلے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں: اسپیکر قومی اسمبلی

پاکستان اور جرمنی کے مابین تجارت ، زراعت، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون سے پاکستان میں اقتصادی اضافہ ہو گا؛ اسد قیصر

اسلام آباد(جی این پی) 20فروری، 2020: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے مابین تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار اورکثیرالجہتی تعاون پر استوار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی اور جرمنی کی پارلیمان Bnndestag))کی مابین قریبی رابطے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا رکر سکتے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جرمنی کے سفیر ڈاکٹر برنارڈ اسٹیفن شلاگیک(Dr. Bernhard Stephan Schalgheck) سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر سے ملاقات کی۔

اسپیکر اسد قیصر نے دونوںممالک کے مابین پانے جانے والے دوطرفہ تعلقات  پر اطمیناں کا اظہار کرتے ہوئے یہ تجویز دی کہ تجارت، زراعت ، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون سے پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں اضافہ ہو گا۔انہوں نے انسانی ترقی ، تعلیم ، صحت اور تکنیکی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی بھی تجویز دی۔ قومی اسمبلی  میں پاک۔جرمن دوستی گروپ کا ذکر کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ یہ بات انتہائی اطمینان بخش ہے کہ اس فرینڈ شپ گروپ کے ممبران باہمی تعللقا ت کو مزید مستحکم بنانے میں گہر ی دلچسپی لے رہے ہیں۔  انہوں نے افرادی قوت  کی استعدکار میں اضافے اور علم و تجرابات کے تبادلوں کے لیے سینٹر آف ایکسی لینس فار ایکس چینج آف نالج    کےقیام کی بھی تجویز دی۔ اسپیکر نے اپنے جرمن ہم منصب کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔ انہوں نے جی ایس پی پلس سہولت کے تحت پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک آسان رسائی کے لیے جرمنی کو تعاون فراہم کرنے کی کا کہا۔

جرمنی کے سفیر ڈاکٹر برن ہارڈ اسٹیفن سلوگیک(Dr. Bernhard Stephan Schalgheck) نے اسپیکر کے تاثرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرمنی پاکستان کو اپنا قریبی دوست اور تجارتی شراکت دارسمجھتا ہے۔ انہوں نے پارلیمانی اورتجارتی وفود کے تبادلوں کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کی اسپیکر کی تجویز سے اتفاق کی۔ سفیر نے اسپیکر کو آگاہ کیا کہ جرمن ترقیاتی ادارے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں پاکستان میں سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جرمنی اور یورپین  یونین ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان  کے ساتھ مل کر پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں کہا کہ  جرمنی پاکستان میں افرادی قوت  کی ترقی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے  کاؤنٹرآف ایکسی لینس فار ایکس چینج آف نالج کا قائم کرنے کی تجاویز پر یقینی طور پر غور کرے گا۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk