google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا وزارت خارجہ میں قائم “ایمرجنسی کرایسز مینجمنٹ یونٹ کا ہنگامی دورہ

ڈائریکٹر جنرل کرایسز مینجمنٹ یونٹ، سلمان اطہر نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کرایسز مینجمنٹ یونٹ میں ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں سے سیل کی کارکردگی جانچنے کیلئے مختلف سوالات کیے

وزیر خارجہ نے بیرون ممالک، پاکستانیوں کی کرائسز مینجمنٹ یونٹ میں موصول ہونے والی کالز، شکایات اور ان کے ازالے کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا

ڈی جی ایمرجنسی کرایسز مینجمنٹ یونٹ سلمان اطہر نے کرونا وبا کے دوران، مختلف ممالک میں،واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی

اب تک 11529 پاکستانیوں کو بیرونی ممالک سے وطن واپس لایا جا چکا ہے ڈی جی کرائسز مینجمنٹ یونٹ

بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظر رجسٹرڈ پاکستانیوں کی تعداد 62،709 ہے ڈی جی سلمان اطہر

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات اور تکالیف کا ہمیں مکمل ادراک ہے ۔ حکومت بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی مرحلہ وار، جلد وطن واپسی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرایسز مینجمنٹ یونٹ کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی جی سلمان اطہر اور ان کی ساری ٹیم کو مبارکباد دی.

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk