google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

وزیر اعظم عمران خان نے سردارعبد القیوم کو وزیر اعظم آزاد کشمیرنامزد کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے سردارعبد القیوم کو وزیر اعظم آزاد کشمیرنامزد کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سردار عبد القیوم کو وزیر اعظم آزاز کشمیرنامزد کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی تقرری کیلئے آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ ہو گی۔متحدہ اپوزیشن نے چوہدری لطیف اکبر کو نامزد کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ طویل مشاورت کے بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے  سردار عبدالقیوم کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزد کیا ہے۔واضح رہے کہ سردار عبدالقیوم ایل اے18پونچھ ون سے کامیاب ہو ئے تھے۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk