google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ مملکت اجلاس کے موقع پر روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات


وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ،دوشنبے میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ مملکت اجلاس کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئ لیوروف کے ساتھ ملاقات

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ ء خیال

وزیر خارجہ نے روسی وزیر خارجہ سرگئ لیوروف کے اپریل 2021 میں کیے گئے دورہ ء پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں

پاکستان، روس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع ، عوام کی سطح پر روابط سمیت اہم علاقائی و عالمی فورمز پر تعلقات کے استحکام کیلئے پر عزم ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان، خطے میں امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

موجودہ صورتحال میں ضرورت اس بات کی ہے کہ افغانستان میں انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان، افغانستان میں امدادی سامان کے چار جہاز کابل، کندھار، خوست،مزار شریف میں بھجوا چکا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

اس نازک مرحلے پر افغان شہریوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے، مخدوم شاہ محمود قریشی

عالمی برادری افغانوں کی معاشی و انسانی مدد کیلئے آگے بڑھے، مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان، روس کے ساتھ تجارت اور توانائی کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان، ماسکو میں، بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت و سرمایہ کاری کے جلد اجلاس کے انعقاد کا متمنی ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے پر عزم ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی 

پاکستان اور روس کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کا فروغ، دو طرفہ مستحکم تعلقات کا مظہر ہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی 

دونوں وزرائے خارجہ کا اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk