google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے اگلے سال پاکستان آنے کا اعلان کردیا

وزیرِ اعظم عمران خان کی جینیوا میں اہم ملاقات میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرروس ادہانم گیبرے ییس نے اگلے سال پاکستان کو دورہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: ( جی این پی) 18 دسمبر 2019 : وزیرِ اعظم عمران خان کی جینیوا میں اہم ملاقات میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرروس ادہانم گیبرے ییس نے اگلے سال پاکستان کو دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ ملاقات منگل کو جینیوا میں مہاجرینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم میں ہوئی ، مزید معلومات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان کی طرف سے پولیو کیخلاف کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور مزید اسی سلسلے میں تعاون کی یقین بھی دلائی گئ ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت پاکستان میں صحت کے حوالے سے تبدیلیاں لارہی ہے، ساتھ میں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کو احساس پروگرام سمیت دیگر پروگراموں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk