اسلام آباد (جی این پی ) 24 دسمبر 2019 : نیب روالپنڈی نے نارووال اسپورٹس سٹی پروجیکٹ میں کرپشن کی بنا پر پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما احسن اقبال کو نیب روالپنڈی میں پیشی کے دوران گرفتار کرلیا،جہاں پر نیب نے انہیں بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کیا تھا۔ واضح رہے کہ احسن اقبال پر نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کے منصوبے میں وفاقی حکومت اور پاکستان اسپورٹس بورڈ سے فنڈز استعمال کرنے کا الزام ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) روالپنڈی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کے طبی معائنہ کرنے کے بعد 24 دسمبر کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Sign in / Join
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.