اسلام آباد ( جی این پی) 24 دسمبر 2019 : لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ تفصیلات کیمطابق لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت میں ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے، اور رانا ثناءاللہ کو 10،10 لاکھ روپے دو مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ مزید تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز راناثناءاللہ کے وکلاء نے دلائل دینے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج سنایا گیا۔ یاد رہے کہ یکم جولائی کو مسلم لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کے گاڑی سے منشیات برآمد ہونے کے بعد ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، اور وہ جسمانی ریمانڈ پر جیل میں قید ہے۔
Sign in / Join
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.