راولپنڈی: چیف آف آر می اسٹاف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں خطے میں بحران پیدا کررہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آ ر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بد ترین ریاستی جبر جاری ہے، جس سے وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بحران پیدا کررہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بحران علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کا حل امن اور علاقے میں استحکام کیلئے ضروری ہے۔کشمیریوں کی امنگوں کے بغیر علاقے میں امن ممکن نہیں۔ یاد رہے کہ بھارت نے آج سے دو سال قبل کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔ آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔
Sign in / Join
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.