google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

معروف انٹرنیشنل ہسپتال نے “کارپوریٹ ہیلتھ گالا” میں فری میڈیکل کیمپ

معروف انٹرنیشنل ہسپتال نے “کارپوریٹ ہیلتھ گالا” میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ٹیلی نار بلڈنگ واقع گلبرگ گرین اسلام آباد میں کیا۔ یہ ورکشاپ عسکری جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ اور ٹیلی نار پاکستان کے اشتراک سے منعقد ہوئی.

معروف انٹرنيشنل ہسپتال کے غیر ملکی کوالیفائیڈ کنسلٹنٹس: ڈاکٹر عالیہ حمید جیریاٹرکس اینڈ جنرل میڈیسن سپیشلسٹ، ڈاکٹر بلال شادانی سائیکو تھراپسٹ، ڈاکٹر حسیب شاہ ہیڈ آف ری ہیبیلیٹیشن اینڈ فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکٹر ندا اشرف نیوٹریشنسٹ نے کیمپ میں اپنی خدمات فراہم کیں، انہوں نے صحت سے متعلق حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے اور فری کنسلٹیشن بھی مہیا کی ۔
کیمپ کی جانب سے بلڈ شوگر و بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور وزن چیک کرنے کے فری ٹیسٹ بھی کیے گئے، تقریب میں راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح سے 18 سے زائد ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز نے شرکت کی۔ بہر حال معروف انٹرنيشنل ہسپتال اعلی اور معیاری طبی خدمات مہیا کرنے میں پیش پیش تھا۔ اسی وجہ سے کیمپ تقریب میں موجود حاضرین کی خصوصی توجہ کا مرکز رھا۔

مسز روبینہ افضل، ھیڈ آف کاپوریٹ بزنس نے کہا کہ معروف انٹرنيشنل ہسپتال گذشتہ تیرہ سال سے راولپنڈی/اسلام آباد اور گردونواح کے ملکی اور غیر ملکی لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رھا ھے۔ ہسپتال کا انتہاٸی تجربہ کار اور فارن کوالیفاٸڈ عملہ مریضوں کو اعلی اور معیاری علاج پہنچانے کے لٸے ھمہ وقت کوشاں ھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال معروف
کارڈیو ویسکولر سینٹر کے ساتھ ساتھ دو کیتھیٹرائزیشن لیبز تیار کںیں جن میں انٹرینشنل کارڈیالوجی، کارڈیک سرجریز کا تما م تر ساما ن موجود ہے ۔ اس سال ہم نے پیڈس انٹینسیو کیئر یونٹ اور  پیڈیاٹرک کارڈیوتھوراسک

سرجری  پر زیادہ کام کیا ۔

 

مسز روبینہ افضل نے کہا کہ معروف انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی اور اسلام آباد کا واحد ہسپتال ہے جو نومولود بچوں کی اوپن ہارٹ سرجری کے ساتھ بند والوز کھولنے میں سرفہرست ھے۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk