حسمانی طور پر چیلنج کا شکار طلبہ و طالبات کے لیے پاکستان کی کسی بھی جامعہ میں پہلی بار ڈاکٹر رضی الدین میموریل لائبریری میں خصوصی “ایکسیسبلیٹی سینٹر” کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے، ایمپلائز، سٹاف، فیکلٹی اور قائدین ایلومنائ ایسوسی ایشن کے سنئیر ارکان کے ہمراہ کیا۔
سینٹر کے تمام تر انتظامات سابقہ قائدین و قائدین ایلومنائ ایسوسی ایشن نے خصوصی ڈونیشنز سے نے برداشت کیے، سینٹر میں آنکھوں کی بینائ سے محروم، طلبہ اور دوسرے جسمانی طور پر کسی بھی چیلنج کا شکار طلبہ مستفید ہوسکیں گے ۔
تقریب میں فکیلٹی، یونیورسٹی ایمپلائز، انتظامیہ کے افسران سمیت قائدین ایلومنائ ایسوسی ایشن کے ارکان کے علاوہ جسمانی طور پر چیلنج کا شکار طلبہ بھی شریک ہوئے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کا کہنا تھا کہ وہ قائدین ایلومنائ ایسوسی ایشن کے اس تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور قائداعظم یونیورسٹی کی بہتری کے لیے مزید مل کر کام کرتے رہیں گے۔جنرل سیکریٹری قائدین ایلومنائ ایسوسی ایشن محمد مرتضیٰ نور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر کی دیکھ بھال کے لیے کمیٹی بنائ ہے جب کہ ہم یونیورسٹی کے ساتھ کیے گئے MOU کے مطابق ان تمام طلبہ کو سکالرشپس دینے کا اعلان کرتے ہیں دیگر مقررین میں صدر قائدین ایلومنائ ایسوسی ایشن سکندر احمد رائے ، صدر ایکڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر عقیل بخاری سنئیر قائدین ڈاکٹر محمد شعیب نے بھی اس عمل کو سراہتے ہوئے مزید ایسے بہترین کام کرنے کے عمل کا اعادہ کیا۔خصوصی طلبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے طالب علم احمد یار کھوسو نے کہا کہ تمام طلبہ کی طرف سے ہم قائدین ایلومنائ ایسوسی ایشن کے شکر گزار ہیں،
خصوصی سینٹر میں طلبہ کے لیے وہیل چئیرز اسٹڈی چئیرز، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، ہیڈ فونز سمیت ملٹی میڈیا کی بھی سہولت میسر ہے