google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

شوبز شخصیات نے وزیر اعظم سے گھریلو تشدد سے تحفظ کا بل منطور کروانے کا مطالبہ کر دیا

شوبز شخصیات نے وزیر اعظم سے گھریلو تشدد سے تحفظ کا بل منطور کروانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد: شوبز شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان سے گھریلو تشدد سے تحفظ کا بل منظور کر وانے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان، عائشہ عمر اور دیگر شوبز شخصیات نے خواتین پر ظلم اور گھریلو تشدد کو جرم قرار دیا ہے اور وزیر اعظم  عمران خان سے جلد اس پر قانون سازی کرنے کیلئے مطالبہ کیا ہے۔ماہرہ خان نے وزیر اعظم عمران خان سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حال ہی میں اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کیس کی نگرانی کرے اور اس کیلئے سخت قسم کی قانون سازی کریں۔ماہرہ خان نے مزید کہا کہ ظلم کو ختم کیا جائے اور جب تک خواتین پر تشدد سے تحفظ کیلئے قانون سازی نہیں کی جاتی،  تب تک ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہر ایک ظالم کا احتساب لازمی ہے۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk