google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

سی پیک منصوبہ کے تحت تھرکول بلاک تعمیر کیاجائےگا

حکومت سندھ نے سی پیک منصوبہ کے تحت تھرکول بلاک-VI پر کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو کہ نیشنل سٹرٹیجک کا بہت ہی اہم پراجیکٹ ہے

کراچی (جی این پی) 13 دسمبر  :2019
حکومت سندھ نے سی پیک منصوبہ کے تحت تھرکول بلاک-VI پر کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو کہ نیشنل سٹرٹیجک کا بہت ہی اہم پراجیکٹ ہے۔ مزید معلومات کے مطابق اس پراجیکٹ کے تحت کول مائن پر کام کیا جائے گا جس کے نتیجے میں 1320 میگاواٹ کول فائرڈ پلانٹ سے گیس، ڈیزل اور فرٹیلائزر( یوریا ) پیدا کیں جائیں گی۔ یاد رہے کہ نومبر 2019 کو منعقدہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس سندھ کے وزیر توانائ امتیاز شیخ اور برطانیہ کی مشہور کمپنی اوریکل کے سی ای او ناہید میمن کے مابین اس پراجیکٹ پر کام کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ جبکہ اوریکل کمپنی نے بلاک- VI کی عمل پزیرائ کا مطالعہ کرنے کی ذمہ داری بھی لی ہے، یاد رہے کہ تھرکول بلاک- VI ایک اہم پراجیکٹ ہے ، کیونکہ سی پیک کے دو ورکنگز گروپ کے زیرنگرانی میں اس پر کام کیا جائےگا۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk