google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

سابق وفاقی سیکریٹری و صدر قائدین ایلومنائ ایسوسی ایشن سکندر احمد رائے کی یاد میں قائداعظم یونیورسٹی میں تعزیتی ریفرنس 4فروری 2020 کو ہوگا

سابق وفاقی سیکریٹری اور بیوروکریسی میں اہم عہدوں پر فائز رہنے والے سکندر احمد رائے کی یاد میں تعزیتی ریفرنس قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد

اسلام آباد یکم فروری 2020 (جی این پی ) : سابق وفاقی سیکریٹری اور بیوروکریسی میں اہم عہدوں پر فائز رہنے والے سکندر احمد رائے کی یاد میں تعزیتی ریفرنس قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں 4فروری 2020 کو نیچرل سائنسز انڈر گریجوایٹ بلاک میں دن 2 بجے ہوگا۔
تعزیتی ریفرنس کا انعقاد قائداعظم یونیورسٹی اور قائدین ایلومنائ ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا جارہا ۔سکندر احمد رائےگزشتہ ہفتے انتقال کرگئے تھے۔سکندر احمد رائے نے قائداعظم یونیورسٹی سے شعبہ پاکستان میں ماسٹرز کرنے کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے 30 سال سے زائد زائد عرصے تک بیوروکریسی میں اہم عہدوں پر فائز رہے، سکندر احمد قائداعظم یونیورسٹی کی ایلومنائ کے صدر بھی تھے۔تعزیتی ریفرنس میں وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی سمیت قائدین ایلومنائ ایسوسی ایشن کے ارکان، فیکلٹی، ملازمین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کریں گے۔تعزیتی ریفرنس میں سکندر احمد رائے کی قائداعظم یونیورسٹی کے لیے خدمات اور ان کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور فاتحہ خوانی ہوگی۔ (جی این پی )

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk