google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

جنرل قاسم سلیمانی: پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ امریکی حملے میں ہلاک، ایران کا بدلہ لینے کا اعلان

ایران کی خبر رساں ایجنسی فارس پر نشر ہونے والے ایک بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

اسلام آباد (جی این پی) 3 جنوری 2020 : ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو عراق میں امریکی افواج نے ہلاک کر دیا ہے۔
امریکی فوجی ادارے پینٹاگون نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انھیں صدارتی حکم کے مطابق نشانہ بنایا گیا۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی فارس پر نشر ہونے والے ایک بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ بغداد کے ہوائی اڈے پر حملہ ہوا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔
جنرل سلیمانی کا ایرانی حکومت میں ایک کلیدی کردار تھا۔ ان کی قدس فورس صرف رہبرِ اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کو جوابدہ ہے اور انھیں ملک میں ایک ہیرو تصور کیا جاتا ہے۔(جی این پی)

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk