google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

جموں کے ضلع کشتواڑ میں سرچ آپریشن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے منگل کی دوپہر جموں کے ضلع کشتواڑ میں کئی دیہاتوں واڈون، دچھن ، بونزعہ اور مڑوہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن

اسلام آباد 28 جنوری 2020 (جی این پی ) : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے منگل کی دوپہر جموں کے ضلع کشتواڑ میں کئی دیہاتوں واڈون، دچھن ، بونزعہ اور مڑوہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر آپریشن کا آغاز کیا۔فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں مسلح نوجوان موجود ہیں۔دیہاتوں میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ منگل کی شام تک جاری تھا۔علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ رہائشیوں کے مطابق پولیس اور فورسز نے علاقے میں بھاری فائرنگ کی ۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے تمام دیہاتوں کی ناکہ بندی کر دی۔ (جی این پی )

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk