Global News Pakistan
GNP is Pakistan’s first ever ‘Multilingual News Agency’ which aims to provide a platform for disseminating news in national, regional & international languages.

جارج فلائیڈ قتل، ملزم پولیس اہلکار کی ضمانت 10لاکھ ڈالر مقرر

0 185

واشنگٹن(جی این پی):منی ایپلیس کے ایک جج نے پولیس آفیسر ڈیرک چوون کو 46 سالہ افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے الزام میں اپنی پہلی عدالت میں پیشی پر 10 لاکھ ڈالر کی ضمانت مقرر کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیل کے لباس میں ملبوس 44 سالہ ڈیرک چوون قتل کے الزام میں عدالت میں پیش ہوئے اور وکلا کے سوالات کے جوابات دیے۔ہینے پن کانٹی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج جینیس ریڈنگ نے ان کی مشروط ضمانت کے لیے دس لاکھ ڈالر اور غیر مشروط ضمانت کے لیے 12 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی رقم مقرر کی۔شرائط کو پورا کرنے کے لیے ملزم کو اپنے ہتھیار واپس کرنے، قانون نافذ کرنے والے اداروں یا کسی بھی سیکیورٹی ادارے میں کسی بھی عہدے پر کام نہ کرنے، ریاست نہ چھوڑنے پر متفق ہونے اور فلائیڈ کے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں رکھنے کی ضرورت ہوگی۔سرکاری پراسیکیوٹر میتھیو فرینک نے الزامات کی شدت اور اس معاملے پر عوامی سطح پر سخت ردعمل، دونوں کی وجہ سے ڈیرک چوون کو بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی ضمانت طلب کی تھی۔اس معاملے میں اگلی سماعت کے لیے جج نے 29 جون کی تاریخ مقرر کردی۔واضح رہے کہ منی ایپلس کے جارج فلائیڈ کے ساتھ گرفتار ہونے والے تین دیگر افسران اس قتل کی مدد کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اب تک انہیں ایک مقامی جیل میں ہی رکھا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.