اسلام آباد: ( جی این پی ) 23 دسمبر 2019 : تفصیلات کے مطابق ترکی شہر استنبول کی ایک تقریب میں پاکستانی معروف شاعر و ادیب امجد اسلام امجد کو نجیب فاضل انٹرنیشنل کلچراینڈ آرٹ ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ واضح رہے کہ یہ تقریب ترکی کے مقبول شاعر و ادیب نجیب فاضل کی عقیدت میں منعقد ہوا، اسی تقریب میں پاکستانی شاعر امجد اسلام امجد کو سراہتےہوئے انہیں ترکی صدر کے ہاتھوں اعزاز دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ امجد اسلام نے دور جدید میں اردو ادب کیلئے کافی خدمات سرانجام دیئے ہے اور ان کا نام پاکستان کے نامور شخصیات میں بھی شمار کیا جاتا ہے، مزید کہا کہ پاکستان ، ترکی کا انتہائ قریبی دوست ہے۔ اس موقع امجد اسلام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی صدر کے ہاتھوں یہ اعزاز ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ یاد رہے کہ اس تقریب میں امجد اسلام امجد وہ واحد غیر ملکی ہے جس نے ایوارڈ حاصل کرلیا۔
Sign in / Join
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.